Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام الحق کی ورلڈ ریکارڈ کی جانب خاموش پیش قدمی

ڈربن: پاکستانی اوپنر امام الحق ایک عالمی ریکارڈ کی طرف خا موشی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی وجہ سے امام الحق کو سفارشی کھلاڑی بھی قرار دیا جاتا ہے ۔ حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی ناکامی سے یہ تنقید بڑھ گئی ہے تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ان کی بیٹنگ نے اس تنقید کو پس منظر میں دھکیل دیا ۔ امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ سے اب 95 رنز کی دوری پر ہیں اور وہ ڈربن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں یہ عالمی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔23سالہ امام الحق نے 17 ون ڈے میچوں میں64.64 کی اوسط سے 4 سنچریوں اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 905رنز بنارکھے ہیں۔ ان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ یہ رنز بنا کر ریکارڈبک میں اپنا نام درج کرالیں۔ پورٹ الزبتھ میں ہونے والے حالیہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں امام الحق نے 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: