Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موتیا سے ہونیوالا نابینا پن قابل علاج ہے،ڈاکٹر مصباح

لیزر آپریشن فلیکس کہلاتا ہے، آنکھوں کے معروف سرجن کی اردو نیوز سے گفتگو 
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) عمرے کی ادائیگی کیلئے آئے ہوئے کراچی میں آنکھوں کے معروف سرجن ڈاکٹر مصباح عزیز کے اعزاز میں آنکھوں کے ڈاکٹر عامر شہزاد نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موتیا سے ہونے والا نابینا پن قابل علاج ہے۔ علاج نہ کرانے سے آنکھوں میں دھندلا پن شروع ہو جاتا ہے ۔ پاکستان میں بھی اب موتیا کا لیزر کے ذریعے جدید علاج، فلیکس شروع ہوگیا ہے جس کے بہترنتائج سامنے آرہے۔لیزر کیٹریکٹ سرجری پاکستان میں نئی ہے۔ دنیا میں بہت کم لوگ کر رہے ہیں ، کچھ لوگ دوسرے طریقوں سے بھی علاج کرتے ہیں لیکن فلیکس سرجری کا طریقہ سب سے زیادہ کامیاب ہے۔ 80 فیصد ایسے مریضوں کو اس کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن 20 فیصد مریض فلیکس کے قابل ہوتے ہیں ۔ لیزر کے ذریعے موتیا کا آپریشن فلیکس کہلاتا ہے۔ ڈاکٹرمصباح عزیز نے کہا کہ پرانے طریقہ کار سے یہ نیا لیزر آپریشن بہت کامیاب ہے اس کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔اس کے نتائج بھی بہت اچھے آرہے ہیں۔ اس سے بینائی پہلے جیسے فطری ہوجاتی ہے۔عشائیہ میں ڈاکٹر زھیرابن مصباح عزیز اور مکہ کے آنکھوں کے ڈاکٹر محمد خان اورجنرل فزیشن ڈاکٹرفاروق میمن نے شرکت کی۔
 

شیئر: