Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

SRMCکے سابق پاکستانی کارکن محمد لئیق کا انتقال

 
جدہ۔۔۔ عرب نیوز اور SRMC کے سابق پاکستانی کارکن محمد لئیق عظیم الدین کا پیر کو 78 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے سینیئر ترین کارکنان میں شامل تھے۔ انہیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہارٹ اٹیک ہونے پر کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے تعلیمی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے سوگواروں میں 2 بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہیں۔ عرب نیوز، الخلیجیہ اور اردو نیوز میں رفقائے کار نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی خوش مزاج او رملنسار تھے۔ مطالعہ کے دلدادہ تھے۔ ہر ایک سے پیار محبت سے پیش آیا کرتے تھے۔ تمام دوست احباب نے ان کیلئے مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

شیئر: