Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب حج کو سیاسی رنگ دینے کا مخالف ہے، مفتی مصر

  قاہرہ۔۔۔ مصر کے مفتی اعلیٰ شیخ ڈاکٹر شوقی علام نے کہا ہے سعودی عرب حج کو سیاسی رنگ دینے کا مخالف ہے۔ بعض لوگ حج کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں ، مملکت کے قائدین اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج موسم کے انتظامات شاندار کررہا ہے۔ گزشتہ حج موسم اور پھر عمرہ موسم اس کا بہترین ٹھوس ثبوت ہے۔ وہ پیر کو قاہرہ آئے ہوئے سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ سعودی وزیر مصری وزارت اوقاف کے زیر اہتمام ہونے والی 29 ویں اسلامی سپریم کونسل کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔ مفتی مصر نے کہا کہ ان کا ملک حج کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے۔ آل الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب اور مصر دنیا بھر میں اسلام اور اس کے پیروکاروں کی خدمت ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کررہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے قائدین اللہ کی رضا کیلئے اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج کو سیاسی رنگ دینے ، اسلام کیخلاف شکوک و شبہات پھیلانے والوں اور منبر و محراب کو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرنے والوں سے نمٹنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی وزیر اسلامی امور نے شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ سے ملاقات کرکے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے ، انتہاءپسندی اور فکری انحراف کے خطرات سے امت کو بچانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شیئر: