Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ہر ایک کو وہی ملتا ہے جو اس کے نصیب میں ہوتا ہے“

جدہ۔۔۔ ”ہر ایک کو دنیا سے وہی ملتا ہے جو اس کے نصیب میں ہوتا ہے۔ نوشتہ تقدیر سے زیادہ خوشی ملتی ہے نہ غم۔ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیئے“۔ یہ الفاظ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں زیر تعلیم سعودی طالبہ ” شذا السلمی “ کے ہیں جو اس نے اپنی موت سے صرف ایک دن قبل ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کئے تھے۔ شذا یونیورسٹی پہنچی تھی جہاں ہارٹ اٹیک ہونے پر اسے اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا تاہم اسپتال پہنچتے ہی اس کا انتقال ہوگیا تھا۔ فیکلٹی کی طالبات نے اپنی سہیلی کی وفات پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر اس کے نام سے تعزیتی ٹرینڈ کا اہتمام کیا۔ 
 

شیئر: