Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: لاری ایونز کی شاندار سنچری

ڈھاکا:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں انگلینڈ کے جارح بلے باز لاری ایونز کی شاندار اور ناقابل شکست سنچری ،ریان ٹیم ڈوچے کے59 ناٹ آوٹ رنزاور قمر الاسلام کی تباہ کن بولنگ نے راجشاہی کنگز کو کومیلا وکٹورینز کے خلاف38رنز سے فتح دلادی۔ 62گیندوں پر6 چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے104رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلے والے راجشاہی اوپنر لاری ایونز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ان کی اننگز کی بدولت راجشاہی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر176رنز بنائے ۔28رنز پر راجشاہی کے 3بیٹسمین شہریار نفیس، مہدی حسن اورمارشل ایوب پویلین لوٹ چکے تھے تاہم اوپنر لاری ایونز اور ریان ٹین ڈوچے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست148رنز بنا کر ٹیم کیلئے مقابلے کے لائق اسکور بنا دیا ۔ ریان نے41گیندیں کھیلیں اور3چھکوں کے علاوہ2چوکے بھی لگائے ۔ ان کے عمدہ ساتھ نے لاری ایونز کو سنچری بنانے میں بھی بھرپور مدد فراہم کی ۔کومیلا کی جانب سے لیام ڈاﺅسن نے2اور مہدی حسن نے یک وکٹ لی ۔کومیلا وکٹورینز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اس نے4وکٹوں کے نقصان پر110رنز بناتے ہوئے فتح کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا لیکن اسی اسکور پر یکے بعد دیگرے 2وکٹیں گرنے سے اس کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ اس کے بعد قمر الاسلام اور ریانٹین ڈوچے نے انہیں سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اورصرف28رنز کے اضافے پرباقی6کھلاڑیوں کو بھی پویلین کا راستہ دکھا دیا۔ کومیلا وکٹورینز18.2اوورز میں138رنز پر آوٹ ہو کر 38رنز سے شکست کھا گئی۔ قمر الاسلام نے 3اوورز میں10رنز دے کر4وکٹیں لیں جبکہ ریان ٹین ڈوچے اور مہدی حسن نے،2 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: