Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس: 2جہازوں میں آگ، 10افراد کی موت

ماسکو۔۔۔ روس کے آبنائے کرچ علاقے میں 2جہازوں میں آگ لگنے سے 10 افراد کی موت ہو گئی۔حادثہ اس وقت ہوا جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں سیال گیس منتقل کی جارہی تھی۔دونوں جہازوں میں آگ لگنے کے بعد ان میں سے ایک جہاز میں دھماکہ ہوا۔ حادثے کے وقت دونوں جہازوں پر مجموعی طور پر 31 جہاز راں سوار تھے۔ دونوںجہازوں پر عملہ کے 31 میں سے 16 ارکان ترکی کے شہری تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جہاز پر تنزانیہ کا پرچم لگا تھا لیکن جہاز کے مالکان ترکی کے ہیں۔ جہاز کے عملے نے جان بچانے کے لئے پانی میںچھلانگ لگادی۔
 

شیئر: