Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر فارورڈ پیغامات بھیجنے کی حد میں مزید کمی

واٹس ایپ کی جانب سے جعلی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے فارورڈ پیغامات کی حد مقرر کی گئی تھی اور صارفین کسی بھی پیغام کو صرف بیس افراد تک ہی فارورڈ کر سکتے تھے جس کے بعد اب اس حد کو کم کرکے صرف 5 کر دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی پالیسی اور کمیونیکیشن کی نائب صدر وکٹوریا گرینڈ نے اثبات اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی سے غلط اطلاعات اور افواہوں کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی ۔ فارورڈ پیغامات کی حد کا اطلاق انفرادی چیٹنگ اور گروپس پر ہوگا۔ اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے فارورڈ میسج لیبل بھی متعارف کرایا گیا تھا تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ پیغام دوست نے خود نہیں لکھا بلکہ فارورڈ شدہ ہے۔
 

شیئر: