Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں زلزلہ

جکارتہ ۔۔۔ انڈونیشیا میں منگل کو 6.1 درجہ شدت کا زلزلہ آیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی فوری طور کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ وینگاپو شہر سے 150 کلو میٹر دور سومبا جزائر کے قریب آیا جس کی گہرائی 31کلو میٹر تھی۔انڈونیشیا کے محکمہ قدرتی آفات کے مطابق زلزلے کی شدت شروع میں 5.2 تھی جو بعد میں بڑھی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں مل سکی۔
 

شیئر: