Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نےشوہرکوقتل کرکے لاش فریج میں چھپا دی

جمشید پور۔۔۔۔جمشید پور پولیس نے ایک خاتون اور اس کے دوست کو شہر کے پراپرٹی ڈیلرکے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تپن اور اس کی اہلیہ سویتا داس کے درمیان مسلسل جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ 12جنوری کو شوہر کی گمشدگی کی اطلاع ملنے کے بعدڈی ایس اپی انودیپ سنگھ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تپن کی اہلیہ سویتا ، اس کے دوست سومیت سنگھ اور معاون سونو لال کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ تپن کی لاش کو ایک ریفریجریٹر میں رکھ کر بارہ بنکی علاقے میں پھینک دی تھی جہاں سے پولیس نےبرآمد کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ   تپن 12جنوری کو نشے میں دھت ہوکر گھر پہنچا اور اہلیہ سویتا سے جھگڑا شروع کردیااسی دوران سویتا نے اپنے دوست سومیت کو فون کرکے فلیٹ پر بلایا ، سومیت ، سونو کے ساتھ فلیٹ پر پہنچااور تینوں نے مل کر تپن کو قتل کرکے لاش فریج میں چھپادی۔دوسرے دن ابھیشیک عرف انّا کےآٹو رکشہ کے ذریعے لاش گاؤں کے باہر جھاڑیوں میں لے جاکر پھینک دی گئی۔پولیس نے اس معاملے میں موبائل فون،موٹر سائیکل ضبط کرلی اورعلاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اتراکھنڈمیں شدید برفباری، پورے علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی

شیئر: