Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہانگ کانگ : ہوٹل کی کھڑکی نیچے گرگئی،خاتون سیاح ہلاک

ہانگ کانگ ۔۔۔ ہانگ کانگ میں ہوٹل کی کھڑکی ٹوٹ کر سر پر گرنے سے سیاح خاتون ہلاک اور ان کا ساتھی زخمی ہو گیا۔پولیس نے واقعہ کی ذمہ دار کھڑکی صاف کرنے والی ہوٹل کی ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔ہانگ کانگ پولیس کے مطابق ہوٹل کی 16ویں منزل پر ایک کمرے کی کھڑکی اس وقت ٹوٹ کر نیچے گری جس وقت ہوٹل کی ملازمہ کھڑکی کی صفائی کر رہی تھی۔کھڑکی نیچے پرہجوم سڑک پر ایک 24 سالہ چینی خاتون سیاح کے سر پر لگی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ اس کا ساتھی معمولی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق انھوں نے ہوٹل کی کلینر کو گرفتار کیا تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ہو سکتا ہے کہ کھڑکی عمارت کی بیرونی سطح سے گری ہو۔ہوٹل کا موقف ہے کہ کمروں کی کھڑکیاں چابی سے صرف ہوٹل کا عملہ ہی کھول سکتا ہے اور ممکن ہے کہ کلینر نے صفائی کرنے کی نیت سے کھڑکی جیسے ہی کھولی ہو تو وہ گر گئی۔ 
 

شیئر: