Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات کیلئے سی آئی ٹی

  اسلام آباد ...نیب نے جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات کےلئے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کی سربراہی عرفان نعیم منگی کرینگے اور براہ راست نگرانی جسٹس جاوید اقبال خود کرینگے۔ احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارات اہم اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں ہوا ۔ سپریم کورٹ کے جعلی اکاونٹس کیس فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم(سی آئی ٹی) نے قانون کے مطابق باقاعدہ طور پر کام شروع کردےا ۔ نیب نے پھر یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میںنیب قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین ہے۔ میڈےا سے درخواست ہے کہ وہ قےاس آرائیوں سے گریز کریں ۔

شیئر: