Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں تبدیلی کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا ، خورشید شاہ

اسلام آباد...سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ پر جے آئی ٹی نہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی بنانی چاہئے تھی ۔وفاقی حکومت اتحادیوں کے اتحاد سے بنی لیکن اب وفاق اتحادیوں کو محتاج سمجھ رہا ہے جس پر وہ نالاں ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں کے درمیان اتحاد میرٹ پر نہیں ہوا۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔ اب اتحادی جماعتیں مشاورت نہ کرنے پر نالاں ہیں۔ وفاق سمجھتا ہے کہ اتحادیوں کو اقتدار میں شامل کیا اور اسپیکر شپ دی تو اب وہ ہمارے محتاج ہیں۔ اب وفاق کو یہ بات کوئی سمجھائے کہ ان کی حکومت تو بنی ہی اپنی اتحادی جماعتوں سے ہے ۔ حقیقت میں ان کے پاس کوئی سوچ یا وژن نہیں۔ ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر دل بہت افسردہ ہے۔ یہ واقعہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلی تو دیکھیں گے۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تبدیلی کے لئے کسی سے رابطہ نہیں کیا ۔ 

شیئر: