Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد... وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے اورنیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشن ایوی ایشن اتھارٹی سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کی وجہ ہوا بازی ڈویژن کا اسلام آباد میں ہونا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی نمائندگی نہیں تھی، سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے بھی شرکت نہیں کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے حکومتی ادارہ ہے اور 96 فیصد شیئر حکومت کے پاس ہیں۔پی آئی اے ہیڈ آفس کی منتقلی کی حتمی سفارشات جولائی کے آخر تک پیش کردی جائینگی۔ہیڈ آفس کی منتقلی کی تجاویز ایوی ایشن ڈویژن کو دینے کا پابند کیا گیا۔اجلاس میں حاضر سروس فوجی افسران کی پی آئی اے میں تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 8 فوجی افسران میں سے 4 کا تعلق آرمی اور 4 کا پاکستان ائیر فورس سے ہوگا اوران افسران کی تعیناتی 3 سال کےلئے عمل میں آئےگی۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن میں فوجی افسران کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھجوادی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں موجودہ ایوی ایشن پالیسی ازسرنو مرتب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں قومی ائیرلائنز کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر: