Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف سے را بطوں کی خبر بے بنیاد ہے ،فاطمہ بھٹو

اسلام آباد ...سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو کے چھوٹے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے پی ٹی آئی سے رابطوں کی تردید کی ہے۔ ایک بیان میں میڈیا میں چھپنے والی خبر پر کہ فاطمہ بھٹو کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیںتاہم انہوںنے شمولیت سے انکار کر دیا‘کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ جو کچھ کہا گیا اس میں سچائی کی ذرا سی بھی رمق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل بے بنیا د اور گھڑی ہوئی باتیں ہیں اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی میرے بارے میں بولنے کا حق نہیں رکھتا۔

شیئر: