Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف سے یو این جنرل اسمبلی صدر کی ملاقات

راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دور ان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے کہاکہ اقوام متحدہ خطے میں مسائل کے حل میں پاکستانی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ جنگ زدہ علاقوں میں قیام امن کے لئے پاک فوج کا اقوام متحدہ سے تعاون قابل تعریف ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے تحت پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر: