Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانی ہمارے ہیرو ہیں،عمران خان

 
دو حہ ....وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ہیرو ہیں ۔ منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجنے والے ولن ہیں ۔ ان کے خلاف میری جنگ ہے۔ مشکل حالات میں حکومت ملی ۔ ا یمانداری سے حکومت چلا رہے ہیں۔ پانچ ماہ میں کرپشن کی کوئی شکایت نہیں ملی ۔قطر میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ محنت کش اللہ کے بہت قر یب ہوتا ہے اور میں اووسیز پاکستانیوںکی بے حد عزت کرتا ہوں ۔مجھ سے بہتر بیرون ملک پاکستانیوں کو کوئی نہیں جانتا ۔ انہوں نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا ۔ شوکت خاتم ، نمل یونیورسٹی اور تحر یک انصاف کے لئے دل کھول عطیات دئیے۔ بیرون ملک پاکستانی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کر کے پیسے بچا کر پاکستان بھیجتے ہیں۔ اس زرمبادلہ سے ہماری معیشت چلتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات  میں حکومت سنبھالی۔ معیشت کی حالت ا یسی تھی جیسے کسی کرکٹ ٹیم کے 20 رنز پر4کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہوں لیکن اب عمران خان اور جاوید میانداد جیسی پارٹنر شپ قائم کر کے معیشت کو سنبھا لیں گے کیونکہ دباو میں مجھے خوب کھیلنا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں۔ جس طرح قطر نے انسانوں پر وسائل خرچ کرکے اپنی قوم کو اوپر اٹھایا ۔ پاکستانی قوم کو بھی اسی طرح وسائل خرچ کرکے اوپر اٹھائیں گے اور پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے کہ کسی پاکستانی کو بیرون ملک نوکری کی تلاش میں نہ جانا پڑے ۔ عمران خان نے کہا کہ قطری سرمایہ کار پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن کرپشن اور پیچیدہ ٹیکس نظام کے باعث گھبراتے ہیں ان کی سہولت کے لئے قسم کے36 ٹیکسوں کو کم کرکے صرف 18کردیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ وعدہ کرتا ہوں بہت جلد متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا ۔قطر سے واپسی پر پنجاب پولیس میں اصلاحات کروں گا تاکہ آئندہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے ۔ 
 

شیئر: