Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن ٹیم وطن واپس

اسلام آباد:تھائی لینڈ میں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کی فاتح پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر اسکواش فیڈریشن کے عہدیداروں نے ٹیم کا استقبال کیا۔ بعدازاں فاتح ٹیم کے اعزاز میں اسلام آباد کے ہوٹل میں استقبالیہ بھی دیا گیا۔ٹیم منیجرگروپ کیپٹن طاہر سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پول میں کوئی ایسا میچ نہیں تھا جو ہماری ٹیم نے نہ جیتا ہو یوں ہم نے مکمل برتری کے ساتھ یہ چیمپیئن شپ اپنے نام کی ہے ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ثابت کر دیا کہ پاکستان میں اسکواش کا مستقبل روشن ہے ۔کیپٹن طاہر سلطان نے کہا کہ کھلاڑی فائنل میچ میں روایتی حریف ہند سے کھیلنے کی خواہشمند تھے ۔ ان کی یہ خواہش پوری ہوئی اور ہماری ٹیم فاتح بھی رہی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: