Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#میڈیا_گردی_بند_کرو

ٹویٹر صارفین کی جانب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف صحافیوں کی ہرزہ سرائی پر شدید تنقید کی گئی اور حکومت سے ایسے صحافیوں کو فوری نوٹس لینے اور ان سے معافی منگوانے کا مطالبہ کیا گیا۔
محمد طاہر خان نے ٹویٹ کیا : ‏صحافی اگر چاہیں تو ملک میں بہت تبدیلی لا سکتے ہیں کیونکہ صحافی کی آواز ہر جگہ پہنچ جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے جو صحافی ہیں وہ ملک کیلئے نہیں اپنے لئے سوچتے ہیں۔
ولی نے لکھا : ‏صبح ٹی وی آن کریں تو مارننگ شوز کی آڑ میں بے حیائی پھیلائی جا رہی ہوتی ہے۔ دن بھر عاشقی معشوقی کے ڈرامے دکھا کر نوجوان نسل کے دماغ خراب کیے جاتے ہیں۔رات کو ٹاک شوز میں عوام میں بے یقینی اور افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔میڈیا کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔
قاسم مصطفوی نے ٹویٹ کیا : ‏اس ملک کی تباہی میں کرپشن کے بعد سب سے بڑا ہاتھ دجالی اور بکاو میڈیا کا ہے۔
ندیم کا کہنا ہے : ‏‎لفافہ صحافت نون لیگ نے پروان چڑھائی اور خمیازہ پوری قوم اور ایماندار صحافی بھگت رہے ہیں۔
سیدہ رابعہ پرویز نے لکھا : ‏صحافت کی دنیاں میں جہاں میں نے چند پیسے کی خاطر صحافیوں کی صحافت بکتے دیکھی اپنے ہی ملک پر کیچڑ اچھلتے دیکھا۔وہیں طارق عزیز جیسا ایک صحافی بھی تھا جو بات کرتا تو پاکستان کی پاکستان کی خوبیوں کی۔ان جیسے انسان کی ضرورت ہے اس ملک کو اس قوم کو۔
رابعہ آفتاب نے ٹویٹ کیا : ‏میڈیا کے زور پر یہاں تک پہنچے والی پارٹی آج میڈیا کے خلاف ٹرینڈ کر رہی ہے کیا یہ میڈیا گردی اسوقت بند نہیں ہونی چاہئے تھی جب دھرنے کی پل پل کی خبر پارلیمنٹ پی ٹی وی پر حملے کے کلپس رات آٹھ سے بارہ خان صاحب کی لائیو دھمکیاں اور خٹک کا ناچ چلایا جاتا تھا۔
طلعت خان کا کہنا ہے : ‏‎پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ پاکستان کے میڈیا اینکرز صحافی وکیلوں اور کرپٹ مافیا سے ہے۔
فراز محمود نے سوال کیا : ‏کیا یہ لفافے اتنے بااثر ہو چکے ہیں کہ جسکا جو دل کرے حکومت کے خلاف بکواس کرے جب دل چاہے منفی پروپیگنڈہ شروع کر دے حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف جھوٹی رپورٹنگ شروع کر دے؟؟ وزیر اطلاعات صاحب کیا حکومت اتنی بےبس ہے جو صرف ایک ٹویٹ کر کے مذمت کرتی ہے ؟؟
فروہ خان نے ٹویٹ کیا : ‏میڈیا کو لفافے نہیں مل رہے اس لیئے میڈیا نےمیڈیا گردی شروع کردی۔ عوام کو جھوٹ اور من پسند خبریں لگا کر اپنے آقاوں کو خوش کرنے پر لگ گئے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں