Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لفٹ میں پھنس جانے کی صورت میں کیا کریں ؟

اکثر افراد لفٹ سےخوف کھاتے ہیں . اسکی وجہ یہ ہے کہ یا تو انہیں اونچائی سے ڈر لگتا ہے  یا کسی تنگ جگہ پرپھنس جانے سے ڈرتے ہیں .  بعض اوقات بجلی کی ترسیل منقطع ہونے  یا کسی فنی خرابی کے سبب لفٹ راستے میں ہی رک جاتی ہے  اور لوگ اس میں پھنس جاتے ہیں . ایسی صورت میں فوراً ذہن میں زندگی اور موت کا خوف اٹھ کھڑا ہوتا ہے  کہ اگر زیادہ دیر لفٹ میں پھنسے رہے تو آکسیجن کی کمی سے موت واقع ہو جائے گی . حالانکہ زیادہ تراموات گھبراہٹ ،بےچینی اور خوف کے سبب ہوتی ہیں .   ایسی صورت میں خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں .  اگر آپ لفٹ میں پھنس جائیں تو  پہلے گہری سانس لیں اور  اپنے موبائل فون کی ٹارچ  آن کردیں . روشنی کااحساس گھبراہٹ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے . اپنے موبائل کی بیٹری ضرور چیک کرلیں .  اگر بیٹری کم ہو تو غیر ضروری لائٹ آن کرنے  سے اجتناب کریں  تاکہ موبائل پر مدد کے لیے رابطے کی خاطر آپ کے موبائل میں بیٹری موجود ہو .  بہت سی لفٹوں میں واکی ٹاکی کی طرح کے فون لگے ہوتے ہیں  جنکا رابطہ ٹیکنیشن یا چوکی دار سے ہوتا ہے .  اس پررابطہ کرنے کی کوشش کریں . اگر یہ کارگر ثابت نہ ہو تو  اپنے موبائل فون پر رابطہ کریں اور اپنی لوکیشن سے آگاہ کریں  . اس دوران ہاتھ پرہاتھ دھر کر نہ بیٹھے رہیں بلکہ  اپنے جوتوں سے زرزورسےدروازہ پیٹیں  تاکہ چوکیدار یاقریب سے گزرنے والےافراد آپ کی جانب متوجہ ہوں . خود کو پر سکون رکھیں اور اپنے اوپر گھبراہٹ طاری ہونے سے بچائیں .  لفٹ کے مختلف بٹن دبا کر چیک کریں تا  کہ کسی بٹن کے جام ہونے سے اگر لفٹ رکی ہو تو دوبارہ چل پڑے. خاموش رہنے کے بجائے آپس میں گفتگو شروع کردیں  . اگر اکیلے پھنسے ہوں تو اپنے دماغ کو  مصروف کرنے کی کوشش کریں  . اپنے کام کاج کے متعلق سوچیں یا اخبار یا رسائل دستیاب ہوں تو وہ پڑھنا شروع کردیں . البتہ موبائل فون پر گیم کھیلنے سے پرہیز کریں تاکہ بیٹری کو محفوظ رکھا جا سکے . 
 

شیئر: