Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9ماہ کے جڑواں بھائیوں کا آپریشن

ممبئی۔۔۔ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں سرجنوں نے دو جڑواں بھائیوں کو 12دسمبر 2017ءکو عین اس وقت آپریشن کرکے ایک دوسرے سے الگ کردیا جب انکی عمریں صرف 9ماہ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پرنس اور لو نامی جڑواں بھائیوں کو الگ کرنے کیلئے کیا جانے والا آپریشن 12گھنٹے طویل تھا اور اس آپریشن کو انجام دینے کیلئے 15ڈاکٹروں کو زبردست تگ و دو کرنا پڑی تھی۔ اب یہ دونوں بھائی الگ اور صحتیاب بھی ہوچکے ہیں اور اب ایک دوسرے کے ساتھ دوڑتے اور کھیل تماشا کرتے رہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان دونوں بھائیوں کا پیٹ ایک تھا اور جگر ، لبلبہ ، آنتیں اور کئی دیگر اعضاءمشترک تھے مگر اس پیچیدہ آپریشن کے بعد اب دونوں بھائی جن کی عمریں 22ماہ کی اب ہوچکی ہیں نہ صرف پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں بلکہ آپس میں جھگڑا کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔ دونوں میں عموماً اس بات پر جھگڑا ہوتا ہے کہ کھیل کا وقت کون مقرر کریگا۔ پرنس کو جب سونے کی خواہش ہوتی ہے تو لو کو کھیل کود کی سوجھتی ہے اور جب لو کو نیند آنے لگتی ہے تو پرنس اچھل کود کرکے اسکی نیند میں خلل ڈالتا ہے۔ دونوں کا آپریشن واڈیا چلڈرن اسپتال میں ہوا تھا۔ اب کوئی انہیں دیکھ کر یہ نہیں کہ سکتا کہ یہ دونوں جڑواں تھے۔
 
 

شیئر: