Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت فلسطین کا امریکی امن امداد قبول کرنے سے معذرت

رام اللہ۔۔۔ فلسطینی وزیر اعظم و زیر داخلہ رامی الحمداللہ نے امریکہ سے امن امداد نہ بھیجنے کی درخواست کردی اور امن امداد قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ پومپیو کے نام ایک خط بھیجا ہے جس میں انہیں اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ سے سیکیورٹی امداد نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فلسطینی حکومت نے یہ فیصلہ امریکی کانگریس کی جانب سے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کے جواب میں کیا ہے۔ اس قانون کے بموجب امریکی شہری ایسی صورت میں فلسطینی اتھارٹی کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑے کرنے کے مجاز ہوگئے ہیں جب وہ امریکہ سے امن امداد وصول کررہی ہو۔ فلسطینی ذرائع نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ فلسطینی اتھارٹی قانونی اور مالی تعاقب سے بچنا چاہتی ہے۔ امریکی صدر نے اکتوبر 2018ءکے دوران انسداد دہشت گردی قانون کی توثیق کردی تھی جس کے بموجب کوئی بھی امریکی شہری ایسے کسی بھی ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتا ہے جو امریکہ سے امداد لے رہا ہو۔ فلسطینی اتھارٹی کے سامنے دو راستوں میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا تھا ۔ ایک تو یہ کہ امریکی امداد سے دستبردار ہوجائے دوسرا یہ کہ دہشت گردی سے متاثر کرنے کے الزام میں مقدمہ کی صورت میں دیوالیہ پن سے دوچار ہوجائے۔

شیئر: