Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے کرپشن کا مکمل خاتمہ جلد ہوگا، قاسم خان سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے پاکبانوں کے مسائل حل کرانے کا مطالبہ، اعزاز میں ظہرانہ
طائف(ابوعلی بڈانی) ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور پی ٹی آئی مرکزی میڈیا ایڈوائزر گل حمیدخان نیازی کی طائف آمد پر پی ٹی آئی الباحہ کے صدر ذیشان قریشی اور پی ٹی آئی طائف کے عہدیداروں نے ظہرانے کا ا ہتما م کیا جس میں طائف جدہ مکہ مکرمہ اور الباحہ کے کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رضوان انور نے ادا کئے۔ تقریب کا آغاز حافظ صداقت نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے مقیم ہم وطنوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انکے حل کےلئے تجاویز پیش کیں۔ یہاں سے پاکستان چھٹی جاتے ہوئے صرف ایک موبائل فون ساتھ لے جانے پر ایئر پورٹ پر درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ میزبان ذیشان قریشی نے پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اکثریت مزدور طبقہ افراد کی ہے۔ یہا ں ٹیکسز، انشورنس ،اقامہ کے مسائل کے باوجود کارکنوں نے ہمیشہ پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنما ڈاکٹر زمان خان نے کہا کہ انشاء اللہ اب پاکستان ترقی کرے گاعوام میڈیا کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے میڈیا ایڈوائزر گل حمید خان نے اپنے خطاب میں کہا ہمیں فخر ہے کہ ہمارالیڈر ایماندار محب وطن سچا پاکستانی ہے۔ صوبہ کے پی کی حکومت جہاں تباہ و برباد تھی جہاں رشوت کا معیار بہت زیادہ تھا آج وہ سب سے آگے ہے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ایک دن میں تبدیلی نہیں آسکتی ملک مقروض ہے سب سے بڑی تبدیلی آپ دیکھ رہے ہونگے اوپر سے کرپشن کا خاتمہ۔ انشاء اللہ عنقریب آپ دیکھیں گے اوپر سے نیچے تک ملک میں تبدیلی آئے گی اور کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو گا اسی کرپشن کی وجہ سے ملک کی حالت بگڑتی چلی گئی ادارے تباہ ہوگئے ملک قرضوں کے دلدل میں پھنستا چلا گیا لیکن انشاءاللہ اب ایسا نہیں ہو گا ملک میں خوشحالی آئے گی ہمارا پاکستان ترقی کرے گا ۔ 

شیئر: