Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خدیجہ صدیقی کیس: سپریم کورٹ کے حکم پر ملزم گرفتار

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے خدیجہ صدیقی پر حملے سے متعلق کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم شاہ حسین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جس میں ملزم کی سزا 7 برس سے کم کرکے 5 سال کی گئی تھی۔ فیصلے کے بعد ملزم شاہ حسین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
 نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر سربراہی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ملزم شاہ حسین کمرہ عدالت میں موجود ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جی ملزم شاہ حسین کمرہ عدالت میں موجود ہے۔
سماعت کے دوران دونوں جانب سے وکلا نے اپنے موکلین کے لیے تفصیلی دلائل دیے جبکہ عدالت نے خدیجہ صدیقی اور ملزم شاہ حسین کو بھی بولنے کا موقع دیا۔ بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ واضح رہے کہ خدیجہ صدیقی سٹی لا یونیورسٹی لندن میں بار ایٹ لا کی طالبہ ہے، جس پر مئی 2016ء میں شاہ حسین بخاری نامی ایک شخص نے خنجر کے 23 وار کیے تھے۔ ملزم شاہ حسین، ایڈووکیٹ تنویر ہاشمی کا بیٹا ہے جس کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:-  - - - -قبضے کی زمین پر قائم تھانے منتقل کرنے کی ہدایت

شیئر: