Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ میں نیتا جی میوزیم کا افتتاح کردیا

نئی دہلی ۔۔۔وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کو تاریخی لال قلعہ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس میوزیم کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم  نے  نیتاجی کے 122ویں یوم پیدائش پرانڈین نیشنل آرمی کا تذکرہ کرتے ہوئے  کہاکہ نیتا جی ایک عظیم شخصیت تھے جنھوں نے ہندوستان کو آزاد کرانے اور ملک کے عوام کو عزت ووقارکے ساتھ جینے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔انہوں نے کہاکہ اس قلعہ کی دیواروں سے تاریخ گونجتی ہے اور اسی قلعہ میں نیتاجی کے فوجی کرنل پریم سہگل ،کرنل گروبخش سنگھ ڈھلو،میجر جنرل شاہ نواز خان کا ٹرائل ہواتھا۔وزیراعظم نے میوزیم میں آویزاں نیتاجی کی نایاب تصاویر اور آرٹ ورک،تحائف ،میڈلز، ملبوسات،بیجز وغیرہ کا افتتاح کیا۔انھوں نے لال قلعہ میں جلیاں والا باغ میوزیم ،یادِ جلیاں اور پہلی جنگ آزادی 1857ء کے میوزیم اور درشیہ کلا میوزیم کا بھی افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سیاست میں پرینکا کی آمد سے کانگریس کو نیا جوش و جذبہ ملے گا، راہول گاندھی

شیئر: