Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:تحلیہ ،طریق مدینہ چوراہے کا سنگل ختم، ایک ٹریک بند

جدہ: طریق مدینہ، تحلیہ چوراہے کا سگنل اور سروس روڈ ختم کی جارہی ہے۔ تحلیہ سے طریق مدینہ آنے والی شاہراہ کھلی رہے گی جبکہ تحلیہ روڈ کا مغرب سے مشرق کا ٹریک بند کردیا جائے گا۔ جدہ میونسپلٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ سے مدینہ، تحلیہ شاہراہ کے چوراہے پر انڈر پاس کی تعمیر کرنے کا کام شرع کیا جارہا ہے جس کے باعث تحلیہ کی ایک ٹریک بند کردی جائے گی جبکہ دونوں شاہراہوں پر سروس روڈ ختم کردی جارہی ہے۔ تحلیہ روڈ پر مشرق سے مغرب کی طرف آنے والی ٹریفک کے لئے طریق مدینہ کا اشارہ ختم کردیا گیا ہے جبکہ مخالف سمت جانے والی ٹریفک کے لئے متبادل راستہ کھول دیا گیا ہے۔
 

شیئر: