Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو وائے 89 اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی نے مڈ رینج اسمارٹ فون وائے 89 متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.26 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 626 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور فنگر پرنٹ سکینر کو جگہ دی گئی ہے۔ پشت پر دیے جانے والے کیمروں میں 16 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور دو میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر شامل ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3260 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کو نیلے اور جامنی گریڈئینٹ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 266 ڈالر ہے۔ فون کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: