Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ تمام امداد بند کرے ، پی ایل او

بیت لحم۔۔۔تنظیم آزادی فلسطین'پی ایل او' کے سیکریٹری صائب عریقات نے کہا ہے کہ حکومت نے امریکی انتظامیہ کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں امریکہ سے فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی شعبے سمیت تمام امداد بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔پی ایل او کی طرف سے یہ درخواست اس لئے دی گئی ہے تاکہ رواں ماہ کے آخر میں فلسطینی اتھارٹی کے خلاف امریکہ میں عدالتی کارروائی کی کوشش ناکام بنائی جاسکے۔صائب عریقات نے کہا کہ یہ مکتوب صدر محمود عباس کی ہدایت پر امریکہ کو لکھا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ امریکہ میں ہمارے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی شروع کی جاسکتی ہے۔ امریکہ کے انسداد دہشتگردی کے نئے قانون 'اٹکا' کے تحت فلسطینی اتھارٹی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں انسداد دہشت گردی کے لیے نیا قانون منظور کیا ہے جسے جلد ہی نافذ کیا جائیگا۔ فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی امداد امریکہ میں بعض حلقوں کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف قانونی کارروائی کا موقع فراہم کرسکتی ہیں۔ 

شیئر: