Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس،منی بجٹ پیش

اسلام آباد... وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نا ن فائلر کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا۔ چھوٹے شادی ہالز پر ٹیکس 20ہزار سے کم کرکے5 ہزار ، نئی صنعتوں کو 5 سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دیدی ،نیوز پرنٹ پر عائد امپورٹ ڈیوٹی ختم کردی۔سولر پینل اور ونڈ ٹربائن پاکستان میں بنیں گے۔ زرعی قرضوں ، صنعتی قرضوں اور گھروں کیلئے قرضہ جات پر ٹیکس آدھا کردیا۔سیونگ ٹیکس ختم کردیا گیا ۔ در آمدی موبائل اور سیٹلائٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔30ڈالر (تقریباً4ہزار 197)سے کم موبائل فون پر سیلز ٹیکس 150روپے ہو گا۔30سے 100ڈالر (4 ہزار سے 14ہزار روپے)کے در آمدی موبائل پر ایک ہزار 470روپے ٹیکس عائد کردیا گیا ۔ اسد عمر نے کہا کہ کوئی نیا بجٹ پیش نہیں کیا جارہا ، یہ ایک اصلاحات کا پیکج ہے جو یہا ں پیش کررہا ہوں۔ جب یہ حکومت بنی تو بہت سے مشکلات تھیں جن سے نمٹنا ضروری تھا ، ان مشکلات سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کیں۔کوشش کی کہ جب کوئی نئی حکومت آئے تواس کو ایک مستحکم معیشت ملے اور یہ نہ ہو کہ ان کو فون اٹھا کر آئی ایم ایف سے رابطہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کمزور طبقات کو اٹھانا ، امیر اور غریب میں فرق کرنا آئینی ذمہ داری ہے جو بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے پور ی نہیں کی۔خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ حکومتی اقدامات سے پاکستان کا کرنٹ خسارہ کم ہوگیا۔ در آمدات کم اور بر آمدات بڑھ گئیں۔معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 چیزوں کے بغیر پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ پہلی چیز اپنی چادر کو دیکھ کر پاوں پھیلانا ۔دوسری چیز بر آمدات کے حوالے سے خطرنا ک صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ بر آمدات میں اضافہ کرنے اور زراعت اور انڈسٹری کو پاوںپر کھڑا کرنا ہے۔تیسر ی چیز جب تک سرمایہ کاری نہیں ہوگی، معیشت پاوںپر کھڑی نہیں ہوسکتی۔ 

شیئر: