Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے ،مریم

لاہور...مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے، ہر جگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔ واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کا چند دن قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین شامل تھے۔ ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ لئے گئے۔ نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ۔

شیئر: