Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد عمر کو کام نہیں آتا تو جان چھوڑ دیں ، اسحاق ڈار

  اسلام آباد..سابق وزیر خزانہ و رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کو کام نہیں آتا تو ملک کی جان چھوڑ دیں ۔خدارا ملکی معیشت کے ساتھ سیاست کرنا چھوڑ دیں۔ نئی حکومت پاکستان کو50ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکی۔ ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔یہ خیراتی ادارہ نہیں ایک ملک ہے۔ اب عالمی اداروں کے ساتھ غلط بیانی نہ کریں۔ اسد عمر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔منی بجٹ پر پر اپنے ردعمل میں اسحاق ڈار نے کہاکہ اسد عمر نے حقائق کے خلاف بات کی۔ وزیر قانون فروغ نسیم کہہ چکے ہیں کہ ڈی ویلیوایشن کرکے تجربہ کیا ۔ کیا پاکستان اب تجربوں پر چلے گا۔ حکومت کے موجودہ اقدامات غیر سنجیدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری صحت اجازت دے گی تو واپس آونگا۔

شیئر: