Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرایہ ناموں کا ” ایجار“آن لائن اندراج

 ریاض۔۔۔ وزارت آباد کاری کے ماتحت” ایجار“پروگرام نے دکانوں اور مکانوں کے کرایہ ناموں کی تصدیق سروس جاری کردی۔ پہلے مرحلے میں مکانات اور دکانوں کے کرایہ دار رضاکارانہ طور پر کرایہ ناموں کا اندراج آن لائن کرائیں گے ۔ اس مرحلے میں اندراج ضروری نہیں ہوگا۔ مملکت بھر میں رئیل اسٹیٹ ایجنسیوں کی مدد سے کرایہ دار اور مالکان 8 منٹ کے اندر کرایہ ناموں کا اندراج کراسکیں گے۔ غیر منقولہ جائدادوں کی انتظامیہ کے نگراں اعلیٰ مازن الداوود نے بتایا کہ مملکت بھر میں 10 ہزار سے زیادہ رئیل اسٹیٹ ایجنسیاں کام کررہی ہیں۔ 

شیئر: