Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#منی_بجٹ

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ بجٹ پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان اس سے خوش ہیں اور اسے غریب عوام کے لئے ایک ریلیف قرار دے رہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ کیا : ‏ایک اور منی بجٹ۔پاکستان کی واحد حکومت جو منی بجٹ میں ریکارڈ قائم کررہی ہے۔غریب اور متوسط طبقہ کمر کس لے، مہنگائی کا کوڑا برسنے کو تیار۔پی ٹی آئی کے ووٹر کو ضرور یہ سوال کرنا چاہیے کہ ہم نے ووٹ دیا، اس کی اتنی بڑی سزا آخر کیوں دی جارہی ہے؟
سلیم کا کہنا ہے : ‏منی بجٹ مہنگائی کا نیا طوفان۔تبدیلی کا سفر ایاك نعبد وایاك نستعین سے شروع ہوا تھا، ان اللہ مع الصابرین سے ہوتا ہوا انا للہ وانا الیه راجعون کی طرف تیزی سے گامزن ہے ۔
پروفیسر حمزہ نے لکھا : ‏ہمارے ہاں حکومتوں کا بجٹ پیش کرنے کا واقعہ عموما اتنا ناخوشگوار رہتا ہے کہ لوگ سال کے گیارہ مہینے خوش رہتے ہیں لیکن جون کے مہینے سے خوفزدہ رہتے ہیں ان کا خیال ہوتا ہے کہ بجٹ نئی ٹیکسوں کے نفاذ کا اعلان ہوتا ہے پہلی بار یہ روایت منی بجٹ کے ذریعے بدلتی نظر آ رہی ہے۔
طارق نذیر کا کہنا ہے: ‏منی بجٹ میں صرف ایک چیز پر ٹیکس لگا وہ بھی 1800 سی سی گاڈیوں پر باقی سب چیزوں پر ٹیکس کم کیا گیا۔
راؤ علی حمزہ کا کہنا ہے : ‏اپوزیشن نے پچھلے منی بجٹ میں ٹیکس لگایا تو اپوزیشن نے شور مچایا۔ آج اسد عمر نے درجن بھر بھاری ٹیکس یا تو آدھے کر دیے یا ختم کر دیے لیکن اپوزیشن پھر بھی شور مچا رہی ہے۔ بظاہر ان کا مسئلہ نہ ٹیکس ہے نہ عوام کی سہولت سے کوئی غرض۔ انہیں صرف اپنے لیڈرز کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔
ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹویٹ کیا : ‏مجھے اس دفعہ کا بجٹ پچھلے والے منی بجٹ سے ہزار گنا بہتر لگا ہے. تب شاید پہلی مرتبہ اس پر کام ہوا تھا اس لئے اتنا تجربہ نہیں تھا لیکن آج جو منی بجٹ دیا گیا ہے اس میں عوام کو ریلیف ملے گا. بس موبائل فون ٹیکس والا حصہ پسند نہیں آیا. باقی سب بہترین تھا۔
ایک اور صارف نے لکھا : ‏5 ماہ بعد ایک ایسا بجٹ پیش کیا گیا جس میں عام آدمی, ملازمین, چھوٹے سرمایہ کار اور زراعت سے وابستہ زمین داروں کو بہت سارا ریلیف مل گیا ہے، پہلی دفعہ بجٹ میں ٹیکسوں کو کم کردیا گیا ہے اپوزیشن اس پر احتجاج کر رہی ہے کہ ٹیکسز اتنے کم کیوں کردئیے گئے یہ روایت کے خلاف ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں