Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھوپیا میں 13 ہزار افراد کے لیے عام معافی

ادیس ابابا ۔۔۔افریقی ملک ایتھوپیا میں حکومت نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران دہشت گردی اور خیانت کے الزام میں گرفتار 13 ہزار افراد کو عام معافی دی گئی۔ ایتھوپیا کی سابق حکومت نے  2015ء کے دوران ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران اپوزیشن رہنمائوں، طلبا، صحافیوں، سماجی کارکنوں دیگر شہریوں سمیت 30 ہزار افراد کو حراست میں لیا تھا۔گزشتہ برس اپریل میں ایتھوپیا میں برسراقتدار آنے والے اصلاح پسند رہنما ابی احمد نے نہ صرف پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ جاری طویل محاذ آرائی کے خاتمے کا اعلان کیا بلکہ دہشت گردی اور غداری کے الزام میں گرفتار ہزاروں افراد کی سزائیں معاف کیں۔ ایتھوپیا کے سرکاری ٹیلی ویژن 'فانا' نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مجموعی طورپر 13 ہزار 200 افراد کو عام معافی دی گئی ہے۔

شیئر: