Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) نے منی بجٹ مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے منی بجٹ کے ذریعے نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کو فری پاس دیا ہے۔کاشتکاروں کے لئے بنک قرضوں پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنا پاگل پن ہے۔منی بجٹ سے امیر امیر تر اور غریب مزید غریب تر ہوگا۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ منی بجٹ کے بعد ٹیکس چوری اور بلیک اکانومی کا حصہ کی قانونی اجازت دے دی گئی۔یہ سب ایک ان ڈاکیومینٹڈ اکانومی میں کیاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ٹیکس چوروں کی عید اور غریب پاکستانیوں کے لئے ماتم کا دن ہے۔انہوںنے کہاکہ علیمہ باجی ٹیکس چور ہیں اس لئے منی بجٹ لانا پڑا۔ انہوںنے کہاکہ گاڑیاں بنانے والی بڑی بڑی کمپنیوں کو عمران خان اور اسدعمر نے ریلیف دیا۔ ٹیکس چور50 لاکھ کا گھر،800 سی سی گاڑیاں خرید سکتے ہیں۔ منی بجٹ میں بچوں کو پلانے والے دودھ کی قیمت کم کرنے کا ”ریاست مدینہ“ کے دعویداروں کو خیال نہ آیا ۔انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ نے نہیں بتایا کہ جن مراعات کا اعلان کیا گیا اس کے لئے پیسہ کہاں سے آئے گا؟۔انہوںنے کہاکہ کاروں پر ڈیوٹیوں میں اضافہ کرکے کارکمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کا موقع دیاگیا ۔موجودہ ٹیکس اقدامات سے یہ فائدہ دوبارہ کمپنیوں کو واپس چلاگیا۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر کھاد کی کمپنیوں سے وابستہ رہے، وہ ان کے اقدامات پر آج بہت خوش ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار کو فائدہ ینا تھا توبراہ راست ریلیف دے دیتے۔ کھاد کمپنیوں کے ذریعے ریلیف دینے کی کیا وجہ ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ یہ امیروں کا منی بجٹ ہے۔ٹیکس ریلیف کا اطلاق یکم جولائی 2019ءسے ہونا ہے تو پھر اب اسے پیش کرنے کی کیامنطق ہے؟۔ اگر یہ ریلیف ہے تو پھر جب جون میں بجٹ پیش کرتے اس میں ان اقدامات کا اعلان کردیتے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوام اورغریب دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دے گی۔حکومتی ڈھکوسلے اور ڈرامے کو بے نقاب کیاجائے گا۔

شیئر: