Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیگی کارکن کا نواز شریف سے انو کھا اظہار یکجہتی

لاہور...مسلم لیگ (ن) کے کارکن نے پارٹی قائد محمد نواز شریف سے محبت اور اظہار یکجہتی کاانوکھا انداز اپناتے ہوئے خود کو چھری مار کر زخمی کر لیا ۔ ریسکیو اہلکار وںنے لیگی کارکن کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ۔ مغلپورہ کارہائشی عدیل خان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی تصاویر اٹھائے پریس کلب کے باہر پہنچا اور نواز شریف کے حق میں نعر ے لگاتے ہوئے اپنے پیٹ اور بازو پر چھریاں مارنا شروع کر دیں اوربیہوش ہو گیا ۔راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجود نواز شریف کو اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔ جب تک حکومت سابق وزیر اعظم کو طبی سہولتیں فراہم نہیں کرتی احتجاج جاری رکھوںگا۔

شیئر: