Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: اسکول وینز کی غیر معینہ ہڑتال

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر اسکول اور کالج وین ڈرائیورز نے احتجاجاً ہڑتال شروع کردی جس کے بعد طلباءاور والدین کو آج اسکول اور کالجز جانے کےلئے شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق راوں ماہ کے آغاز میں ایک اسکول وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں بچے جھلس گئے تھے جس کے بعد سے شہر بھر میں گیس سلنڈر والی اسکول وین چلانے پر پابندی لگائی گئی تھی جبکہ آل کراچی اسکول اینڈ کالجز وین ایسوسی ایشن کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ طلباء کو آج اسکولوں اور کالجوں کےلئے لانے لے جانے کی سہولت فراہم نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کر لئے جاتے، اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔وین ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ معیاری گیس سلنڈز پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے اور ضبط کئے گئے 1500 سی این جی سلنڈر واپس کئے جائیں۔ واضح رہے کہ 5 جنوری کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن کے علاقے میں قطر اسپتال کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں 8 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے تھے ۔
 
 

شیئر: