Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ساہیوال: پولیس اہل کاروں کو نئی ہدایات جاری

لاہور: ساہیوال میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کے افسوس ناک واقعہ کے بعد پنجاب پولیس نے ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کےلئے نیا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس موبائلز لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ کار کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑیوں پر فائرنگ نہیں کی جائے گی بلکہ انہیں وائرلیس کے ذریعے پیغام چلا کر روکا جائے گا۔ علاوہ ازیں تلاشی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے اور ناکوں پر صرف مشکوک گاڑیوں ہی کو روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اہل کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر تنگ کرنے سے گریز کیا جائے۔ ایس او پی کے مطابق دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کئے جائیں اور مشکوک گاڑیوں اور پیدل چلنے والے افراد کی چیکنگ انڈرائیڈ فون سے کی جائے۔ واضح رہے کہ یہ احکامات ایسے وقت میں جاری کئے گئے ہیں جب گزشتہ دنوں ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے اہل کاروں نے ایک مشکوک پولیس مقابلے میں ایک خاندان اور ڈرائیور سمیت 4 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
 

شیئر: