Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوٹ لکھپت جیل: آج نواز شریف سے ملاقات کا دن

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے اہل خانہ، لیگی رہنما اور کارکن جیل پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیرا عظم نواز شریف سے جمعرات کا دن ملاقات کےلئے مخصوص ہے۔اس حوالے سے جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل افراد ہی کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کا مقررہ وقت دوپہر 2 بجے تک ہے۔ اس دوران اہل خانہ، پارٹی رہنما اور دیگر افراد ملاقات کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آج صبح ہی سے لیگی کارکن اور رہنما جیل پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ اہل خانہ کی آمد بھی متوقع بتائی جاتی ہے۔
 
 

شیئر: