Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سعودی آرمی سے تعاون پاک فوج اپنی ذمے داری سمجھتی ہے“

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی رائل آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فاید بن حمد نے ملاقات کی جس میں جیو اسٹراٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی سے بھرپور تعاون کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے پاک فوج کے متعلق خیالات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
 

شیئر: