Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہموطن کا سر کاٹنے والے سعودی کا سر قلم

الخبر۔۔۔۔ یہاں مقامی حکام نے مقامی شہری کی گردن کاٹنے کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری عبدالرحمن بن عبدربہ بن عفنان البلوی کا بدھ کو الخبر میں سرقلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ عبدالرحمن البلوی اپنے ہموطن یحییٰ المالکی کی گردن دھار دار آلے سے کاٹ کر فرار ہوگیا تھا ۔ دونوں میں جھگڑا چل رہا تھا ۔ مفرور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا تھا جس نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے قصاص کی سزا سنا دی تھی۔ 

شیئر: