Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں 12 ویں عالمی زیتون میلے کا افتتاح

الجوف ۔۔۔ گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف نے اپنے یہاں زیتون کے 12ویں عالمی میلے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر عمائدین ، عوام اور زیتون کے باغات کے مالکان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ میلہ سکاکا شہر کے امیر عبداللہ تمدنی مرکز میں لگایا گیا ہے۔ گورنر الجوف نے کہا کہ ہمارا علاقہ زیتون کے تیل کی معیاری پیداوار پر کئی عالمی ایوارڈ جیت چکا ہے۔ ہمارا علاقہ زیتون کے باغات کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ صحت بخش پھل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے علاقے کو زیتون کے باغات سے نواز رکھا ہے۔ اسکا میلہ مملکت کے اہم میلوں میں شامل ہوچکا ہے۔ اس بار میلے کا اعزازی مہمان متحدہ عرب امارات کو بنایا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں تقاریر اور شعر و شاعری کا اہتمام بھی ہوا جبکہ ”زیتوننا ثروة“ (ہمارا زیتون ہماری دولت) کے عنوان سے ایک وڈیو بھی دکھائی گئی۔
 

شیئر: