Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کو مکہ میں سرمایہ کاری کا مشورہ

جدہ ۔۔۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے ایکبار پھر سعودی تاجر خواتین و حضرات کو مکہ مکرمہ او راس کی کمشنریوں میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیدیا۔ انہوں نے اپنے نائب شہزادہ بدر بن سلطان کی موجودگی میں مکہ کی کمشنریوں اور تحصیلوں میں منصوبوں کے فروغ پر ہونے والے مباحثے کا افتتاح کیا۔ اس میں 200سے زیادہ سرکاری اداروں کے مدیران شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار خواتین و حضرات کیلئے مکہ مکرمہ، اسکی کمشنریوں اور تحصیلوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ثابت ہوگی۔ لاگت کم آئیگی۔ منافع زیادہ ہوگا۔ وہ اس سے قبل بھی سعودی سرمایہ کاروں کو اس قسم کا مشورہ دے چکے ہیں۔
 

شیئر: