Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : ٹرین کی زد میں آکر 4افراد ہلاک

ہاتھرس۔۔۔اتر پردیش میں شدید ٹھنڈ اور کہرے کے باعث دردناک حادثہ پیش آیا۔بھرت پور، بریلی ریلوے لائن پر کوٹا، پٹنہ جانے والی ٹرین کی زد میں آکر 4افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ لوگ ریلوے پٹری پر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ٹرین دھند کی وجہ سے نظر نہیں آئی اور حادثہ کا شکار ہو گئے۔ان میں ایک ہی خاندان کے 3افراد شامل ہیں۔ ہاتھرس جنکشن کے علاقے رامپور سے تینوں افراد اٹاوہ کے ہاتھرس ریلوے اسٹیشن جارہے تھے۔مرنیوالوں میں سریش چندکے بیٹے شیش کمار ، سرشبھ اور سنجے کی بیٹی ساؤ شامل ہیں ۔ایک شخص کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور رپورٹ درج کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں ۔
مزید پڑھیں:- - - - -سیاست میں پرینکا کی آمد سے کانگریس کو نیا جوش و جذبہ ملے گا، راہول گاندھی

 

شیئر: