Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل : سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے کیوں اٹھائی گن کی بجائے غلیل ؟

آگرہ۔۔۔عالمی شہرت یافتہ اور یادگار تاریخی عمارت تاج محل میں مرکزی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں میں اب گن کی جگہ غلیل نظر آئے گی۔ یہاں آئے دن ہونیوالے بندروں کے حملوں سے سیاحوں کو بچانے کیلئے سیکیورٹی ایجنسی نے یہ فیصلہ کیااور 14اہلکاروں کو  غلیل چلانے کی تربیت دی گئی ہے۔تاج محل کی سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کا سامان جھپٹنے کیلئے بندروں کا غول اچانک حملہ آور ہوجاتا ہےان حملوں میں گزشتہ 6ماہ کے دوران 16سیاح زخمی ہوچکے ہیں۔واضح ہو کہ یادگارتاریخی عمارت تاج محل میں سی آئی ایس ایف کے 250اہلکار جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ اسلحے سے لیس 24گھنٹےتعینات رہتے ہیں لیکن وہ بندروں کے حملوں سے سیاحوں کو بچانے سے قاصر ہیں۔لہذاتاج محل کے احاطے میں 14مقامات پر غلیل بردار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں کیونکہ بندر غلیل دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ میں نیتا جی میوزیم کا افتتاح کردیا

شیئر: