Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی پارٹیوں کو’نامعلوم‘‘ذرائع سے 690کروڑ روپے ملنے کا انکشاف

نئی دہلی۔۔۔2017اور 2018ء کے دوران مقامی پارٹیوں کو 50فیصد سے زیادہ رقم ’’نامعلوم‘‘ذرائع سے موصول ہوئی۔ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز(اے ڈی آر ) کے مطابق اس میں انتخابی بانڈ اور رضاکارانہ تعاون اور چندہ شامل ہیں۔اے ڈی آر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک کی 6پارٹیوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دیئے گئے چندے کی اطلاع اور انکم ٹیکس کی بنیاد پر یہ معلومات حاصل کی گئیں۔ اس کے مطابق بی جے پی ، کانگریس ، سی پی آئی ، بی ایس پی، ترنمول کانگریس اور این سی پی کی 2017اور 2018ء میں آمدنی 1293.05کروڑ روپے تھی۔ ان پارٹیوں کی ’’نامعلوم ‘‘ذرائع سے ہونیوالی آمدنی 689.44کروڑ روپے تھی جو ان کی کُل آمدنی کا 53فیصد ہے۔صرف بی جے پی نے ’’نامعلوم‘‘ذرائع سے553.38کروڑ روپے آمدنی کا اعلان کیا ۔ یہ رقم دیگر قومی پارٹیوں کو اس قسم کے ذرائع سے ملنے والی رقم کا 80فیصد ہے۔ 689.44کروڑروپے میں انتخابی بانڈکی رقم215کروڑ روپے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان پارٹیوں کو رضاکارانہ طور پر 354.22کروڑ روپے موصول ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے 4.5کروڑ روپے حاصل ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -2سے زیادہ بچے رکھنےوالوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے،بابا رام دیو

شیئر: