Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک:پُرامید خواتین کو مفت اسپتال پہنچانے والا ڈرائیور

بنگلورو۔۔۔عام طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والی پُرامید خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔کبھی اسپتال پہنچنے کیلئے انتظام نہ ہونے کے باعث راستے میں ہی بچے کی ولادت ہوجاتی ہے تو کبھی بروقت اسپتال نہ پہنچنے اور علاج کی سہولت میسر نہ ہونے پر خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔اس قسم کے واقعات سے متاثر ہوکر کرناٹک کے کالابوراگی کے رہنے والے آٹوگیرج کے مالک و ڈرائیور ملیکارجن نے گزشتہ5برسوں سے پُرامید خواتین کومفت اسپتال پہنچانے کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں ارجن نے اپنے چاروں آٹو رکشہ ڈرائیورزکو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ پُرامید خواتین کو مفت اسپتال پہنچانے کی سہولت فراہم کریں۔ملیکارجن نے کہا کہ ضرورت مندخواتین کی مدد کرکے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - - - -2سے زیادہ بچے رکھنےوالوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے،بابا رام دیو

شیئر: