Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے سی سی ویسٹرن ریجن ٹی ٹوئنٹی: سعودی عرب فائنل میں پہنچ گیا

سید مسرت خلیل ۔ جدہ 
اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ویسٹرن ریجن 19-2018ءگروپ کے آخری میچ میں سعودی عرب نے کویت کو 7وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کا سہرا فیصل خان کی جارحانہ بیٹنگ کے سر ہے جنہوں نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔او سی ٹرف 1گراونڈ پر سعودی عرب کے کپتان شعیب علی نے ٹاس جیت کر پہلے کویت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کویت نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 135رنز اسکور کیا۔ آرجن مکیش 39گیندوں پر 57رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ شعیب علی اور ابرار الحق نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سعودی عرب نے 9.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ اوپنرشمس الدین انگلام نے 13گیندوں پر 3چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 28اور فیصل خان نے 28گیندوں پر 7چھکوں اور7چوکوں کی مدد سے 83رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔اس کارکردگی پر فیصل خان کو مین آف دی میچ کا اعزازدیا گیا۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: