Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل میں ڈیم ٹوٹ گیا

ریو ڈی جنیرو۔۔۔برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے پانی مقامی آبادی کو بہا لے گیا ۔9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 300 افراد لاپتہ ہیں ۔ برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں واقع خام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم کیچڑ کے سیلاب کی زد میں آکر ٹوٹ گیا۔مٹی کے سیلاب نے ڈیم کے کیفے ٹیریا کو تباہ کردیا۔کینٹین میں عملہ کھانا کھا رہا تھا۔ تمام افرادکیچڑکے سیلاب اور ڈیم کے پانی میں بہہ گئے۔ریسکیو ٹیم نے بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ۔ 8 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے ۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان افراد کے ملنے کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

شیئر: