Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 34سال کے ہوگئے

تورین:5 مرتبہ دنیا کے بہترین فٹبالرکا ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو 34 سال کے ہوگئے ۔ 5 فروری 1985 ءکو پرتگال کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونیوالے رونالڈو فٹ بال کی دنیا میں ایک بڑا نام بن کر ابھرے ۔ 7 سال کی عمر سے ہی فٹبال رونالڈو کا جنون بن گیا اور2003ء میں پرتگال کے اسپورٹنگ لزبن کلب سے پروفیشنل کیرئیر شروع ہوا توکوئی رکاوٹ ان کی کامیابی کے سامنے نہیں آئی اور وہ آگے ہی بڑھتے چلے گئے ۔ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں نمایاں ہوئے تو ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ نے رونالڈو کو 2009 ء میں مہنگے ترین فٹبالر کے طور پر اپنی ٹیم میں جگہ دے دی۔ انٹرنیشنل فٹ بال میں بھی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی کامیابی کی ضمانت رہے جبکہ اب اطالوی کلب جوونٹس کیلئے بھی کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: